بی ایس پی میں تبدیلی پر اکھلیش کا طنز، ’اس مرتبہ ان کی ایک بھی سیٹ نہیں آ رہی!‘

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو بی ایس پی میں پھیر بدل پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ آتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، اس وجہ سے بڑی تبدیلی کی ہے

بی ایس پی میں تبدیلی پر اکھلیش کا طنز، ’اس مرتبہ ان کی ایک بھی سیٹ نہیں آ رہی!‘

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو بی ایس پی میں پھیر بدل پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ آتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، اس وجہ سے بڑی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازی بی ایس پی کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بی ایس پی نے اپنی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جو ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ دراصل اس کے پیچھے اصل وجہ یہ ہے کہ بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ آتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، کیونکہ بی ایس پی کے بیشتر روایتی حامی بھی اس مرتبہ آئین اور ریزرویشن کو بچانے کے لئے انڈیا اتحاد کو ہی ووٹ دے رہے ہیں۔ اس بات کو بی ایس پی اپنی ناکامی کے طور پر لے رہی ہے۔ اس لئے اس کی اعلیٰ تنظیمی قیادت میں اتنا بڑا پھیر بدل کر رہی ہے لیکن اب بازی بی ایس پی کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ جب بی ایس پی کا اثر علاقہ میں ہوتے ہوئے بھی گزشتہ تین مراحل میں ان کی ایک بھی سیٹ نہیں آ رہی تو پھر بقیہ مراحل میں کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ ایسے میں ہم تمام ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنا ووٹ خراب نہ کریں اور جو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کی حفاظت کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں، انڈیا اتحاد کے ان امیدواروں کو ووٹ دیں۔ آئین، ریزرویشن اور اپنی عزت کو بچانا ہے تو سماجوادی پارٹی کو ووٹ دیں۔ جہاں انڈیا اتحاد کا امیدوار ہو، وہاں اس کے حق میں ووٹ دے کر آئین اور سرس ریزرویشن مخالف بی جے پی کو ہرایں۔