برازیل میں سیلاب اور بارش سے زبردست تباہی، 100 سے زائد لوگوں کی موت، ہزاروں افراد لاپتہ
ریو گرینیڈ ڈو سول میں 29 اپریل سے زوردار بارش ہو رہی ہے، ریاست کے 414 شہر سیلاب سے متاثر ہیں، سیلاب میں پھنسے لوگوں کے پاس پینے کے لیے پانی تک نہیں ہے۔
برازیل میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہو رہی بارش نے تباہناک سیلاب والی حالت پیدا کر دی ہے۔ خصوصاً ریاست ریو گرینیڈ ڈو سول میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں اب تک 14 لاکھ افراد اس بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2 لاکھ افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑ گیا ہے۔ ہزاروں افراد تو لاپتہ بتائے جا رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
#Brazil | A horse found stranded on a rooftop in a flooded area in #RioGrandedoSul#BrazilFloods pic.twitter.com/4StyCqqiP3
— DD News (@DDNewslive) May 9, 2024
برازیل کے سول ڈیفنس ایجنسی نے جانکاری دی ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے اب تک 99800 گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ ریو گرینیڈ ڈو سول میں 29 اپریل سے زوردار بارش ہو رہی ہے جس سے یہاں کے 414 شہر سیلاب کی زد میں پھنس چکے ہیں۔ اس علاقہ میں تقریباً 130 افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب متاثرہ شہروں میں پھنسے لوگوں کے پاس پینے کے لیے پانی تک نہیں ہے۔ کئی مقامات پر ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات بھی رخنہ انداز ہیں۔
اس درمیان برازیل کے صدر لوئز ایناسیو لولا دا سلوا نے وعدہ کیا ہے کہ عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے اور مدد پہنچانے کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 15000 فوجی، فائر بریگیڈ دستہ، پولیس اور سماجی کارکنان سخت محنت کر رہے ہیں۔