’بالآخر انصاف کی جیت ہوئی‘، بلقیس بانو معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سیاسی شخصیات نے کیا کہا؟
سی پی آئی ایم کی سینئر لیڈر برندا کرات نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کہا کہ ’’کم از کم یہ فیصلہ انصاف کی امید پیدا کرتا ہے، خصوصاً سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور گجرات حکومت کی صلاحیتوں پر جو تبصرہ کیا۔‘‘
سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کا فیصلہ پلٹتے ہوئے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ کے 11 قصورواروں کی رِہائی ختم کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ گجرات حکومت کا فیصلہ طاقت کا غلط استعمال ہے۔ اب کئی سماجی کارکنان اور اپوزیشن لیڈران بی جے پی پر حملہ آور نظر آ رہے ہیں۔ مسلم سیاسی شخصیات کا رد عمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو انصاف کی جیت ٹھہرایا جا رہا ہے۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ اہم سیاسی شخصیات نے گجرات حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد کس طرح کا رد عمل ظاہر کیا...
बिलकिस बानो के बलात्कारी फिर से जेल जाएंगे, BJP सरकार ने इन बलात्कारियों की रिहाई करवाई थी।
— Congress (@INCIndia) January 8, 2024
बिलकिस बानो केस में आया सुप्रीम कोर्ट का यह फैसला ऐतिहासिक है।
यह फैसला गुजरात की BJP सरकार द्वारा बिलकिस बानो के बलात्कारियों की रिहाई करने के महिला विरोधी कृत्य को उजागर करता है।
यह…
پرینکا گاندھی (کانگریس لیڈر):
بالآخر انصاف کی جیت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت دری کی شکار بلقیس بانو کے ملزمین کی رِہائی رد کر دی ہے۔ اس حکم سے بی جے پی کی خاتون مخالف پالیسیوں پر پڑا ہوا پردہ ہٹ گیا ہے۔ اس حکم کے بعد عوام کا نظامِ انصاف کے تئیں اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ بہادری کے ساتھ اپنی جنگ کو جاری رکھنے کے لیے بلقیس بانو کو مبارکباد۔
अंततः न्याय की जीत हुई है। सुप्रीम कोर्ट ने गुजरात दंगों के दौरान गैंगरेप की शिकार #BilkisBano के आरोपियों की रिहाई रद्द कर दी है। इस आदेश से भारतीय जनता पार्टी की महिला विरोधी नीतियों पर पड़ा हुआ पर्दा हट गया है। इस आदेश के बाद जनता का न्याय व्यवस्था के प्रति विश्वास और मजबूत…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) January 8, 2024
برندا کرات (سی پی آئی-ایم لیڈر):
ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔ کم از کم یہ فیصلہ انصاف کی کچھ امید روشن کرتا ہے۔ خصوصاً سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور گجرات حکومت کی صلاحیتوں پر جو تبصرہ کیا۔ یہ گجرات حکومت ہی تھی جس نے دستاویز قبول کیے تھے۔ عدالت نے اسے فرضی مانا ہے۔ یہ وزارت داخلہ ہی تھا جس نے عرضی کو حوصلہ بخشا، جس سے قصورواروں کی رِہائی ہوئی۔ ایسے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال ہونا چاہیے۔
We Welcome Supreme Court Judgement on Bilkis Bano Case. It is Hard Slap on Gujarat Govt: Comrade Brinda Karat pic.twitter.com/dPyEqvu9mJ
— CPI (M) (@cpimspeak) January 8, 2024
راہل گاندھی (کانگریس لیڈر):
انتخابی فائدے کے لیے ’انصاف کا قتل‘ کرنے کی روش جمہوری نظام کے لیے خطرناک ہے۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بار پھر ملک کو بتا دیا کہ ’مجرموں کا محافظ‘ کون ہے۔ بلقیس بانو کی انتھک جدوجہد تکبر سے بھری بی جے پی حکومت کے خلاف انصاف کی جیت کی علامت ہے۔
चुनावी फायदे के लिए ‘न्याय की हत्या’ की प्रवृत्ति लोकतांत्रिक व्यवस्था के लिए खतरनाक है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) January 8, 2024
आज सुप्रीम कोर्ट के फैसले ने एक बार फिर देश को बता दिया कि ‘अपराधियों का संरक्षक’ कौन है।
बिलकिस बानो का अथक संघर्ष, अहंकारी भाजपा सरकार के विरुद्ध न्याय की जीत का प्रतीक है।
اسدالدین اویسی (اے آئی ایم آئی ایم لیڈر):
میں پہلے دن سے ہی یہ کہہ رہا ہوں کہ ایک پارٹی کے طور پر بی جے پی بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری کرنے والوں کی مدد کرتی رہی ہے۔ اب یہ بات سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے سے ایک بار پھر سچ ثابت ہو گئی۔ میں بلقیس بانو کی بہادری کو سلام کرتا ہوں۔ بی جے پی کو بلقیس بانو کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔
VIDEO | "I have been saying this from Day 1 that the BJP, as a party, has been helping the rapists of Bilkis Bano. Now it has been proven true again by the latest judgment of Supreme Court. I salute the bravery of Bilkis Bano. BJP should have stood stood Bilkis Bano," says AIMIM… pic.twitter.com/tS0G8qZ5Jj
— Press Trust of India (@PTI_News) January 8, 2024
عمران پرتاپ گڑھی (کانگریس لیڈر):
بلقیس بانو کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔ گجرات کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ زانیوں کو رِہا کرنے کے فیصلے کو پلٹنے کا فیصلہ لائق استقبال ہے۔ ملک کی بیٹیوں کو انصاف کی امید عطالت سے ہی بچی ہے۔ زانی پھر سے جیل جائیں گے، یہ فیصلہ حکومت کے لیے شرمناک ہے۔
बिलकीस बानो केस में सुप्रीम कोर्ट का फैसला एैतिहासिक है, गुजरात की भाजपा सरकार द्वारा बलात्कारियों को रिहा करने के फैसले को पलटने का फैसला स्वागत योग्य है।
— Imran Pratapgarhi (@ShayarImran) January 8, 2024
देश की बेटियों को इंसाफ़ की उम्मीद अदालत से ही बची है।
बलात्कारी फिर जेल जायेंगे, ये फैसला सरकार के लिये शर्मनाक है।