ایران: قاسم سلیمانی کی قبر کے قریب 2 زوردار دھماکے، 102 افراد کی موت، 140 سے زائد زخمی
ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس تیز آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم 73 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔
ایران کے کرمان شہر میں بدھ کے روز یکے بعد دیگرے ہوئے دو زوردار دھماکوں میں 100 سے زائد افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دھماکے ایرانی ریولیوشنری گارڈس جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس ہوئے ہیں جہاں لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق الزماں مسجد کے قریب ہوئے ان دھماکوں میں 173 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حالانکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Very bad news from the beautiful and old city of Kerman, Iran.
— Masroor H. Bukhari (@MasroorBukhari) January 3, 2024
Remote-controlled bomb explosion near martyr Gen. Qassem Soleimani's tomb.
More than 102 civilian casualties and more than 141 people and possibly more injured.
Prayers for Kerman. #Iran #Kerman #news pic.twitter.com/lbD57RdewJ
کرمان کے ڈپٹی گورنر نے جنرل قاسم سلیمانی کی قبر کے پاس ہوئے دھماکوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دھماکوں کے بعد کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں سڑک پر کئی لاشیں پڑی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
BREAKING:DEATH TOLL IN IRAN ROSE TO 73 AND 173 WOUNDED.
— Palestine Now (@PalestineNW) January 3, 2024
The number of martyrs in the two explosions in the vicinity of Hajj Qassem Soleimani's grave in Iran has risen to 73, and 173 are wounded.
The explosions were described as a terrorist attack, taking place on the… pic.twitter.com/o7wg6xOs7y
واضح رہے کہ 2020 میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید جنرل سلیمان کی 3 جنوری کو چوتھی برسی تھی۔ ایسے میں ان کی یاد میں ایک تقریب کے طور پر سینکڑوں لوگ ان کی قبر پر جمع ہو رہے تھے۔ اس بھیڑ بھاڑ والے ماحول میں یہ دھماکے ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سلیمانی کی قبر کے پاس ہی سالانہ تقریب میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ ایران کی ایمرجنسی خدمات کے ترجمان بابا یکتا پرست کے مطابق اس حملے میں 73 لوگ ہلاک ہوئے اور 173 زخمی ہوئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قبرستان کی طرف جانے والی سڑک پر گیس کنستروں میں دھماکہ ہوا ہے۔