اہم خبریں LIVE: گریٹر نوئیڈا کے کاسنا تھانہ میں آتشزدگی، کئی بائک جل کر خاک
گریٹر نوئیڈا کے کاسنا تھانہ میں آتشزدگی، کئی بائک جل کر خاکگریٹر نوئیڈا کے تھانہ کاسنا میں منگل کے روز شدید آتشزدگی دیکھنے کو ملی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ کے سبب تھانے کے اندر کھڑی کئی بائک اور دیگر سامان جل کر خاک ہو گئے۔ خوفناک آگ کے سبب فائر بریگیڈ کو اس پر قابو پانے میں سخت مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عآپ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت کو مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کیجریوال کی گرفتاری کو قانون کے مطابق بتاتے ہوئے یہ بھی کہا ہے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ای ڈی کے ریمانڈ کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف عام آدمی پارٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عآپ کے لیڈر اور وزیر سوربھ بھاردواج نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔#WATCH | After Delhi HC dismisses CM Kejriwal's plea challenging his arrest by ED in the Excise Policy money laundering case, AAP leader Saurabh Bhardwaj says, "We do not agree with the court's decision today. We will go to the Supreme Court against it..." pic.twitter.com/c2MfPqu2x9— ANI (@ANI) April 9, 2024 وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جھٹکا، ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت ہائی کورٹ نے خارج کردیدہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ نے راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے ایکسائز پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اپنی گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کیجریوال کی عرضداشت کو مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کو درست قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کا نہیں بلکہ گرفتاری کے چیلنج کا معاملہ ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کہا کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ای ڈی کے ریمانڈ کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔Delhi High Court dismisses CM Arvind Kejriwal's plea challenging his arrest by the Enforcement Directorate in the Excise Policy money laundering case. ED was in possession of enough material which had led them to arrest Kejriwal. Non-joining of investigation by Kejriwal, delay… pic.twitter.com/i07wwSlJiE— ANI (@ANI) April 9, 2024 سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختار انصاری کی فاتحہ میں شرکت کی اجازت دی سپریم کورٹ نے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جیل سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہیں منگل (9 اپریل 2024) کو شام 5 بجے سے پہلے سڑک کے ذریعے کاس گنج سے غازی پور کے لیے روانہ کیا جائے گا جبکہ بدھ (10 اپریل) کو فاتحہ پڑھنے کے بعد انہیں غازی پور جیل میں رکھا جائے گا۔ عباس انصاری کو 11 اور 12 اپریل کو جیل میں ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہیں 13 اپریل کو کاس گنج جیل واپس لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اگر 11 یا 12 تاریخ کو کوئی مذہبی رسم ہوتی ہے تو عباس انصاری اس میں بھی شرکت کر سکیں گے۔Supreme Court allows Abbas Ansari to participate in the 'Fatiha' ceremony, scheduled for April 10 in memory of his father Mukhtar Ansari, who died in jail recently.Supreme Court directs that Abbas Ansari be taken from Kasganj jail to his hometown Ghazipur in police custody with… pic.twitter.com/Zyg00oe4ZF— ANI (@ANI) April 9, 2024 وزیر اعظم مودی کا کام صرف کانگریس کو گالی بکنا ہے: سرجے والاکانگریس کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن رندیپ سرجے والا نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا کام صرف کانگریس کو گالی دینا ہے جبکہ کانگریس کا کام ملک کی ترقی کرنا ہے۔ اب عوام کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس چیز کا انتخاب کریں۔#WATCH | Congress leader Randeep Surjewala says, "...PM Narendra Modi's work is to abuse Congress whereas Congress's work is to develop the country. Now the people have to choose." pic.twitter.com/LshgJFkgWu— ANI (@ANI) April 9, 2024 مہاراشٹر میں ایم وی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم فائنل، شیوسینا یو بی ٹی21، کانگریس 17 اور این سی پی شردپوار کو 10 سیٹیںمہاراشٹر میں ایم وی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریاست کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے شیوسینا یو بی ٹی کو 21 سیٹیں ملی ہیں، کانگریس کے حصے میں 17 سیٹیں آئی ہیں جبکہ این سی پی شردپوار 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ تینوں پارٹیوں کے درمیان ریاست کی تین لوک سبھا سیٹوں بھیونڈی، سانگلی اور شمال ممبئی کی سیٹوں پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا، مگر اب تصویر واضح ہو گئی ہے۔ بھیونڈی این سی پی شرد پوار کے حصے میں آیا ہے، سانگلی کی سیٹ شیوسینا یو بی ٹی اور شمال ممبئی کی سیٹ کانگریس و ملی ہے۔Shiv Sena Uddhav faction will contest elections on 21 seats in Maharashtra, NCP SCP will contest elections on 10 seats and Congress on 17 seats.#LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/toM2Ijnz4A— ANI (@ANI) April 9, 2024 لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے 1210 امیدوار میدان میںالیکشن کمیشن آف انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1210 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ کمیشن کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لیے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 پارلیمانی حلقوں کے لیے 2633 نامزدگی فارم داخل کیے گئے۔1,210 candidates to contest elections across 13 States/UTs going for polls in phase 2 of Lok Sabha Elections 2024. 2,633 nominatio
گریٹر نوئیڈا کے کاسنا تھانہ میں آتشزدگی، کئی بائک جل کر خاک
گریٹر نوئیڈا کے تھانہ کاسنا میں منگل کے روز شدید آتشزدگی دیکھنے کو ملی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ کے سبب تھانے کے اندر کھڑی کئی بائک اور دیگر سامان جل کر خاک ہو گئے۔ خوفناک آگ کے سبب فائر بریگیڈ کو اس پر قابو پانے میں سخت مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عآپ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
دہلی ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت کو مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کیجریوال کی گرفتاری کو قانون کے مطابق بتاتے ہوئے یہ بھی کہا ہے اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ای ڈی کے ریمانڈ کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف عام آدمی پارٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عآپ کے لیڈر اور وزیر سوربھ بھاردواج نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
#WATCH | After Delhi HC dismisses CM Kejriwal's plea challenging his arrest by ED in the Excise Policy money laundering case, AAP leader Saurabh Bhardwaj says, "We do not agree with the court's decision today. We will go to the Supreme Court against it..." pic.twitter.com/c2MfPqu2x9
— ANI (@ANI) April 9, 2024
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جھٹکا، ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف عرضداشت ہائی کورٹ نے خارج کردی
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ نے راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے ایکسائز پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اپنی گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کیجریوال کی عرضداشت کو مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کو درست قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کا نہیں بلکہ گرفتاری کے چیلنج کا معاملہ ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کہا کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ای ڈی کے ریمانڈ کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا۔
Delhi High Court dismisses CM Arvind Kejriwal's plea challenging his arrest by the Enforcement Directorate in the Excise Policy money laundering case.
— ANI (@ANI) April 9, 2024
ED was in possession of enough material which had led them to arrest Kejriwal. Non-joining of investigation by Kejriwal, delay… pic.twitter.com/i07wwSlJiE
سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختار انصاری کی فاتحہ میں شرکت کی اجازت دی
سپریم کورٹ نے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے جیل سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہیں منگل (9 اپریل 2024) کو شام 5 بجے سے پہلے سڑک کے ذریعے کاس گنج سے غازی پور کے لیے روانہ کیا جائے گا جبکہ بدھ (10 اپریل) کو فاتحہ پڑھنے کے بعد انہیں غازی پور جیل میں رکھا جائے گا۔ عباس انصاری کو 11 اور 12 اپریل کو جیل میں ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہیں 13 اپریل کو کاس گنج جیل واپس لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اگر 11 یا 12 تاریخ کو کوئی مذہبی رسم ہوتی ہے تو عباس انصاری اس میں بھی شرکت کر سکیں گے۔
Supreme Court allows Abbas Ansari to participate in the 'Fatiha' ceremony, scheduled for April 10 in memory of his father Mukhtar Ansari, who died in jail recently.
— ANI (@ANI) April 9, 2024
Supreme Court directs that Abbas Ansari be taken from Kasganj jail to his hometown Ghazipur in police custody with… pic.twitter.com/Zyg00oe4ZF
وزیر اعظم مودی کا کام صرف کانگریس کو گالی بکنا ہے: سرجے والا
کانگریس کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن رندیپ سرجے والا نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا کام صرف کانگریس کو گالی دینا ہے جبکہ کانگریس کا کام ملک کی ترقی کرنا ہے۔ اب عوام کو ہی فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس چیز کا انتخاب کریں۔
#WATCH | Congress leader Randeep Surjewala says, "...PM Narendra Modi's work is to abuse Congress whereas Congress's work is to develop the country. Now the people have to choose." pic.twitter.com/LshgJFkgWu
— ANI (@ANI) April 9, 2024
مہاراشٹر میں ایم وی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم فائنل، شیوسینا یو بی ٹی21، کانگریس 17 اور این سی پی شردپوار کو 10 سیٹیں
مہاراشٹر میں ایم وی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریاست کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے شیوسینا یو بی ٹی کو 21 سیٹیں ملی ہیں، کانگریس کے حصے میں 17 سیٹیں آئی ہیں جبکہ این سی پی شردپوار 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ تینوں پارٹیوں کے درمیان ریاست کی تین لوک سبھا سیٹوں بھیونڈی، سانگلی اور شمال ممبئی کی سیٹوں پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا، مگر اب تصویر واضح ہو گئی ہے۔ بھیونڈی این سی پی شرد پوار کے حصے میں آیا ہے، سانگلی کی سیٹ شیوسینا یو بی ٹی اور شمال ممبئی کی سیٹ کانگریس و ملی ہے۔
Shiv Sena Uddhav faction will contest elections on 21 seats in Maharashtra, NCP SCP will contest elections on 10 seats and Congress on 17 seats.#LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/toM2Ijnz4A
— ANI (@ANI) April 9, 2024
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے 1210 امیدوار میدان میں
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1210 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ کمیشن کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے لیے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 88 پارلیمانی حلقوں کے لیے 2633 نامزدگی فارم داخل کیے گئے۔
1,210 candidates to contest elections across 13 States/UTs going for polls in phase 2 of Lok Sabha Elections 2024. 2,633 nominations forms filed for 88 PCs across 12 States/UTs for phase 2 of the Lok Sabha Elections 2024: ECI pic.twitter.com/UtqGxCYkt2
— ANI (@ANI) April 9, 2024