اہم خبریں LIVE: کیجریوال کو 6 دنوں کے لیے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیا، جیل سے چلائیں گے حکومت

کیجریوال کو 6 دنوں کے لیے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیاراؤز ایونیو کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو چھ دنوں کے لیے یعنی 28 مارچ تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی، لیکن عدالت نے 6 دنوں کی ریمانڈ دینے کا فیصلہ سنایا، یعنی اب 28 مارچ کو انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلہ سے قبل دونوں فریقین نے عدالت میں اپنی اپنی طرف سے دلیلیں پیش کی تھیں۔ کیجریوال کی طرف سے پیش ہوئے وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت کی تھی اور سوال اٹھایا تھا کہ جب ای ڈی کے پاس سب کچھ ہے تو گرفتاری کیوں کی گئی۔ اس درمیان ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ میں صحت مند ہوں اور جیل سے ہی حکومت چلاؤں گا۔[BREAKING] Delhi Court remands Arvind Kejriwal to ED custody till March 28 in Excise Policy case#arvindkejrival #ArvindKejriwalArrested @ArvindKejriwal @AamAadmiParty Read full story: https://t.co/RoSZXWd0eL pic.twitter.com/lTSSjBOuNk— Bar & Bench (@barandbench) March 22, 2024 کیجریوال کی ای ڈی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھادہلی کے راؤز ایونیو کورٹ میں تقریباً 3 گھنٹے کی بحث کے بعد ریمانڈ سے متعلق ای ڈی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت کی طرف سے کچھ دیر میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ اروند کیجریوال کی طرف سے عدالت میں تین وکلاء نے دلیلیں پیش کیں۔ظفر آغا کے انتقال پر راہل گاندھی کا تعزیتی پیغام، کہا- ’وہ صحافت کی دنیا میں ایک باوقار شخصیت تھے‘قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کے انتقال پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا، ’’تجربہ کار صحافی، کالم نگار اور نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے سابق ایڈیٹر ان چیف ظفر آغا کے انتقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ وہ صحافت کی دنیا میں ایک باوقار شخصیت تھے اور بہت سے لوگوں کے لیے دوست، فلسفی، رہنما اور تحریک تھے۔ وہ ان اقدار کے لیے ثابت قدم رہے جن پر ہماری جمہوریت قائم ہے۔ میں اس مشکل وقت میں ان کے بیٹے، کنبہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘I was saddened to learn about the passing of Zafar Agha ji, a veteran journalist, columnist, and former Editor-in-Chief of the National Herald, Navjivan and Qaumi Awaz.He was a stalwart in the world of journalism, was a friend, philosopher, guide and inspiration to many. He… pic.twitter.com/mkR0pG4L9L— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 22, 2024 وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعے مذمت مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈران آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے تاکہ جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کے خلاف اعتراض درج کرایا جا سکے۔West Bengal CM Mamata Banerjee condemns the arrest of Delhi CM Arvind Kejriwal. The CM says INDIA alliance leaders will meet Election Commission today to raise objection against "deliberate targeting" and "arrests of opposition leaders" pic.twitter.com/rAmuKH8YAs— ANI (@ANI) March 22, 2024 ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضداشت واپس لے لی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ریمانڈ پر نچلی عدالت میں سماعت ہونی ہے۔ ایسے میں ہم یہاں سے عرضی واپس لے رہے ہیں، یعنی اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ اس کی تصدیق خود ابھیشیک منو سنگھوی نے کی ہے۔Delhi CM Arvind Kejriwal withdraws from Supreme Court his plea against arrest by Enforcement Directorate.Senior advocate Abhishek Manu Singhvi appearing for Arvind Kejriwal tells Supreme Court that Kejriwal is withdrawing the petition in the Supreme Court as it is clashing with… pic.twitter.com/ARcxfFPIO6— ANI (@ANI) March 22, 2024 اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ آج سماعت کرے گیدہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی فوری سماعت کے لیے درخواست دیتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پہلا ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کئی سینئر لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ براہ کرم اس معاملے کو سنیں۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ 2 ججوں کی باقاعدہ بنچ کے اٹھنے کے بعد 3 ججوں کی خصوصی بنچ بیٹھے گی جو کیجریوال کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ سماعت آج ہوگی لیکن اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔A two-judge bench headed by Justice Sanjiv Khanna tells Singhvi that a three-judge bench will assemble to hear Delhi CM Arvind Kejriwal’s case. Supreme Court to hear Kejriwal’s plea against arrest by Enforcement Directorate today. https://t.co/ztkmfAVEY7— ANI (@ANI) March 22, 2024 ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں، کے سی وینو گوپال دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ ہم عام آدمی پارٹی اور سی ایم کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں۔ بی جے پی جانتی ہے کہ اس کے پاس ایسا کوئی موضوع نہیں ہے جس کے سہار ے وہ الیکشن جیت سکے اس لیے وہ اپوزیشن کے لیڈرروں کے خلاف انتقامی سیاست کر رہی ہے۔

اہم خبریں LIVE: کیجریوال کو 6 دنوں کے لیے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیا، جیل سے چلائیں گے حکومت

کیجریوال کو 6 دنوں کے لیے ای ڈی ریمانڈ پر بھیجا گیا

راؤز ایونیو کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو چھ دنوں کے لیے یعنی 28 مارچ تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی، لیکن عدالت نے 6 دنوں کی ریمانڈ دینے کا فیصلہ سنایا، یعنی اب 28 مارچ کو انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلہ سے قبل دونوں فریقین نے عدالت میں اپنی اپنی طرف سے دلیلیں پیش کی تھیں۔ کیجریوال کی طرف سے پیش ہوئے وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے کیجریوال کی گرفتاری کی مخالفت کی تھی اور سوال اٹھایا تھا کہ جب ای ڈی کے پاس سب کچھ ہے تو گرفتاری کیوں کی گئی۔ اس درمیان ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ میں صحت مند ہوں اور جیل سے ہی حکومت چلاؤں گا۔

کیجریوال کی ای ڈی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ میں تقریباً 3 گھنٹے کی بحث کے بعد ریمانڈ سے متعلق ای ڈی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ عدالت کی طرف سے کچھ دیر میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ اروند کیجریوال کی طرف سے عدالت میں تین وکلاء نے دلیلیں پیش کیں۔

ظفر آغا کے انتقال پر راہل گاندھی کا تعزیتی پیغام، کہا- ’وہ صحافت کی دنیا میں ایک باوقار شخصیت تھے‘

قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کے انتقال پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا، ’’تجربہ کار صحافی، کالم نگار اور نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے سابق ایڈیٹر ان چیف ظفر آغا کے انتقال کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ وہ صحافت کی دنیا میں ایک باوقار شخصیت تھے اور بہت سے لوگوں کے لیے دوست، فلسفی، رہنما اور تحریک تھے۔ وہ ان اقدار کے لیے ثابت قدم رہے جن پر ہماری جمہوریت قائم ہے۔ میں اس مشکل وقت میں ان کے بیٹے، کنبہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعے مذمت

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈران آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے تاکہ جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کے خلاف اعتراض درج کرایا جا سکے۔

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضداشت واپس لے لی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔ کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے ریمانڈ پر نچلی عدالت میں سماعت ہونی ہے۔ ایسے میں ہم یہاں سے عرضی واپس لے رہے ہیں، یعنی اروند کیجریوال کی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ اس کی تصدیق خود ابھیشیک منو سنگھوی نے کی ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی فوری سماعت کے لیے درخواست دیتے ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پہلا ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کئی سینئر لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ براہ کرم اس معاملے کو سنیں۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ 2 ججوں کی باقاعدہ بنچ کے اٹھنے کے بعد 3 ججوں کی خصوصی بنچ بیٹھے گی جو کیجریوال کی عرضی پر سماعت کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ سماعت آج ہوگی لیکن اس میں چند گھنٹے لگیں گے۔

ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں، کے سی وینو گوپال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ ہم عام آدمی پارٹی اور سی ایم کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کے لیے حکومت کا ہتھیار بن گئی ہیں۔ بی جے پی جانتی ہے کہ اس کے پاس ایسا کوئی موضوع نہیں ہے جس کے سہار ے وہ الیکشن جیت سکے اس لیے وہ اپوزیشن کے لیڈرروں کے خلاف انتقامی سیاست کر رہی ہے۔