اہم خبریں LIVE: پپو یادو نے اپنی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کردیا
پپو یادو نے اپنی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کردیا بہار کی سیاست میں سرگرم اور سیمانچل میں مضبوط اثر رکھنے والے راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اپنی سیاسی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ خو د کو کانگریس کی نظریات کا حامل بتاتے رہے ہیں۔ آج دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے انہیں کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔#WATCH | Jan Adhikar Party chief Pappu Yadav joins the Congress Party, in Delhi. pic.twitter.com/AXdMpOiZtj— ANI (@ANI) March 20, 2024 مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں سی ای سی ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں پر پرحلف نامہ داخل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں سی ای سی و دیگر الیکشن کمشنرز ایکٹ 2023 پر روک لگانے کی درخواستوں پر حلف نامہ داخل کیا۔ اس ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یا کسی دوسرے ادارے یا اتھارٹی کی آزادی کا سلیکشن کمیٹی میں کسی عدالتی رکن کی موجودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔Centre files affidavit in the Supreme Court on pleas seeking stay on the CEC and Other Election Commissioners Act, 2023, which dropped Chief Justice of India from selection panel from Election Commissioners.Centre opposing the applications seeking stay on the Act, says that the… pic.twitter.com/Dyx48HA4u8— ANI (@ANI) March 20, 2024 مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھالامرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ پشوپتی کمار پارس نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم پر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔#WATCH | Delhi | Union Minister Kiren Rijiju takes additional charge of the Ministry of Food Processing Industries.Rashtriya Lok Janshakti Party chief Pashupati Kumar Paras recently resigned as the Minister over seat sharing for Lok Sabha elections. pic.twitter.com/wKIGXcdJI3— ANI (@ANI) March 20, 2024 سپریم کورٹ دہلی جل بورڈ سے متعلق دہلی حکومت کی عرضی پر یکم اپریل کو سماعت کرے گاسپریم کورٹ نے یکم اپریل کو دہلی حکومت کی اس درخواست کو سننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہلی جل بورڈ کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے لیے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے پر فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل کو اس معاملے کو فہرست میں شامل کرے گی اور اگر کوئی چیز قابل غور ہوئی تو فیصلہ پلٹا جا سکتا ہے۔Supreme Court agrees to hear on April 1, the Delhi Govt's plea seeking the release of Delhi Jal Board funds. Senior Advocate Abhishek Manu Singhvi, appearing for Delhi Govt, mentions the plea seeking urgency on the matter. SC says it will list the matter on April 1 and if it… pic.twitter.com/lvhrCKtdhy— ANI (@ANI) March 20, 2024 لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری، 120 سیٹوں پر 19 اپریل کو ہوگی ووٹنگالیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش سمیت 21 ریاستوں کے امیدوار آج سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہی کیا جائے گا۔
پپو یادو نے اپنی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کردیا
بہار کی سیاست میں سرگرم اور سیمانچل میں مضبوط اثر رکھنے والے راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اپنی سیاسی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ خو د کو کانگریس کی نظریات کا حامل بتاتے رہے ہیں۔ آج دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے انہیں کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔
#WATCH | Jan Adhikar Party chief Pappu Yadav joins the Congress Party, in Delhi. pic.twitter.com/AXdMpOiZtj
— ANI (@ANI) March 20, 2024
مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں سی ای سی ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں پر پرحلف نامہ داخل
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں سی ای سی و دیگر الیکشن کمشنرز ایکٹ 2023 پر روک لگانے کی درخواستوں پر حلف نامہ داخل کیا۔ اس ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یا کسی دوسرے ادارے یا اتھارٹی کی آزادی کا سلیکشن کمیٹی میں کسی عدالتی رکن کی موجودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Centre files affidavit in the Supreme Court on pleas seeking stay on the CEC and Other Election Commissioners Act, 2023, which dropped Chief Justice of India from selection panel from Election Commissioners.
— ANI (@ANI) March 20, 2024
Centre opposing the applications seeking stay on the Act, says that the… pic.twitter.com/Dyx48HA4u8
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھالا
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ پشوپتی کمار پارس نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم پر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔
#WATCH | Delhi | Union Minister Kiren Rijiju takes additional charge of the Ministry of Food Processing Industries.
— ANI (@ANI) March 20, 2024
Rashtriya Lok Janshakti Party chief Pashupati Kumar Paras recently resigned as the Minister over seat sharing for Lok Sabha elections. pic.twitter.com/wKIGXcdJI3
سپریم کورٹ دہلی جل بورڈ سے متعلق دہلی حکومت کی عرضی پر یکم اپریل کو سماعت کرے گا
سپریم کورٹ نے یکم اپریل کو دہلی حکومت کی اس درخواست کو سننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہلی جل بورڈ کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے لیے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے پر فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل کو اس معاملے کو فہرست میں شامل کرے گی اور اگر کوئی چیز قابل غور ہوئی تو فیصلہ پلٹا جا سکتا ہے۔
Supreme Court agrees to hear on April 1, the Delhi Govt's plea seeking the release of Delhi Jal Board funds.
— ANI (@ANI) March 20, 2024
Senior Advocate Abhishek Manu Singhvi, appearing for Delhi Govt, mentions the plea seeking urgency on the matter. SC says it will list the matter on April 1 and if it… pic.twitter.com/lvhrCKtdhy
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری، 120 سیٹوں پر 19 اپریل کو ہوگی ووٹنگ
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش سمیت 21 ریاستوں کے امیدوار آج سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہی کیا جائے گا۔