اہم خبریں LIVE: بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بگڑی، ہسپتال میں داخل

بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بگڑی، ہسپتال میں داخلآر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت جمعہ کو اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیج پرتاپ یادو نے دوپہر میں سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر کے بعد حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچنا شروع ہو گئی۔الیکٹورل بانڈ انکشاف کے حوالہ سے کانگریس صدر کھڑگے کا وزیر اعظم مودی پر حملہالیکٹورل بانڈ اسکیم کی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے کانگریس ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر حملہ بولا۔ انہوں نے بنگلورو میں کہا، ’’وزیر اعظم نے کہا تھا، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا۔ آج سپریم کورٹ نے اس بات کا انکشاف کر دیا کہ بی جے پی نے کس طرح الیکٹورل بانڈ کے ذریعے پیسے بنائے۔‘‘#WATCH | Congress President Mallikarjun Kharge in Bengaluru, says, "The PM had said- "Na khaunga, na khane doonga". Today it has been exposed by Supreme Court how BJP made money out of electoral bonds." pic.twitter.com/wUADZHb6p7— ANI (@ANI) March 15, 2024 الیکشن کمیشن کل سہ پہر 3 بجے کرے گا عام انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلانالیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 اور کچھ صوبائی اسمبلیوں کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لئے کل 16 مارچ کو دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ای سی آئی کے مطابق یہ پریس کانفرنس الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔Press Conference by the Election Commission to announce the schedule for General Elections 2024 & some State Assemblies will be held at 3 pm tomorrow, 16th March. It will be live streamed on the social media platforms of the ECI: ECI pic.twitter.com/JVGGQfMYgw— ANI (@ANI) March 15, 2024 سپریم کورٹ سی اے اے سے متعلق اصولوں پر روک لگانے سے متعلق عرضی پر سماعت کو تیارسپریم کورٹ نے شہریت ترمیم اصول 2024 پر روک لگانے کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ 19 مارچ کو سماعت کرے گا۔Supreme Court agrees to hear the pleas seeking a stay on the Citizenship Amendment Rules 2024 on March 19. pic.twitter.com/DXcbuDE5c5— ANI (@ANI) March 15, 2024 سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جو کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ کسانوں اور خواتین کے مسئلے پر بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔ وہ ہریانہ کے آدم پور سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ آدم پور کے لوگوں سے مل رہی ہیں اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی پالیسیوں سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔

اہم خبریں LIVE: بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بگڑی، ہسپتال میں داخل

بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بگڑی، ہسپتال میں داخل

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت جمعہ کو اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیج پرتاپ یادو نے دوپہر میں سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر کے بعد حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچنا شروع ہو گئی۔

الیکٹورل بانڈ انکشاف کے حوالہ سے کانگریس صدر کھڑگے کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

الیکٹورل بانڈ اسکیم کی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے کانگریس ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پر حملہ بولا۔ انہوں نے بنگلورو میں کہا، ’’وزیر اعظم نے کہا تھا، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا۔ آج سپریم کورٹ نے اس بات کا انکشاف کر دیا کہ بی جے پی نے کس طرح الیکٹورل بانڈ کے ذریعے پیسے بنائے۔‘‘

الیکشن کمیشن کل سہ پہر 3 بجے کرے گا عام انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2024 اور کچھ صوبائی اسمبلیوں کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لئے کل 16 مارچ کو دوپہر 3 بجے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ ای سی آئی کے مطابق یہ پریس کانفرنس الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

سپریم کورٹ سی اے اے سے متعلق اصولوں پر روک لگانے سے متعلق عرضی پر سماعت کو تیار

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیم اصول 2024 پر روک لگانے کے مطالبہ والی عرضی پر سماعت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ 19 مارچ کو سماعت کرے گا۔

سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل

سونالی پھوگاٹ کی بہن روکیش پونیا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جو کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ ہے۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ کسانوں اور خواتین کے مسئلے پر بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔ وہ ہریانہ کے آدم پور سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ روکیش پونیا نے کہا کہ وہ آدم پور کے لوگوں سے مل رہی ہیں اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی پالیسیوں سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔