اہم خبریں LIVE: بہار میں جنتا دل یو کو پھر لگا جھٹکا، ابھئے کشواہا نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے دیا استعفیٰ

بہار: ابھئے کشواہا نے جنتا دل یو کے سبھی عہدوں سے دیا استعفیٰلوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے جنتا دل یو چھوڑ کر نتیش کمار کو بڑا جھٹکا دیا تھا، اور اب آج سینئر لیڈر ابھے کشواہا نے بھی جنتا دل یو کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انھوں نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور جلد ہی آر جے ڈی میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔#WATCH पटना (बिहार): जदयू से अपने इस्तीफे पर अभय कुशवाहा ने कहा, " मैंने इस्तीफा प्रदेश अध्यक्ष को भेज दिया है और बाकी आगे की रणनीति हम लोग आपस में तय करके निश्चित तौर पर तय करेंगे और विचार करके निश्चित तौर पर RJD के हाथों को मजबूत करेंगे और तेजस्वी यादव के नेतृत्व में आने वाले… pic.twitter.com/j1pwpLO5SB— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 20, 2024 رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کانگریس کی رکنیت اختیار کیلوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے کانگریس کو ایک اور بڑی خوشخبری ملی ہے۔ جئے پرکاش پٹیل اور پپو یادو جیسی شخصیتوں کے بعد دانش علی نے بھی کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ اتر پردیش کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دانش علی کو بی ایس پی نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ اب ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے نہ صرف پارٹی کو مضبوطی ملے گی، بلکہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں امروہہ اور اس کے آس پاس کی پارلیمانی سیٹوں پر بھی اس کا اثر دکھائی دے گا۔ دانش علی نے اتر پردیش میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا عزم بھی ظاہر کر دیا ہے۔राहुल गांधी जी के संदेश को जन-जन तक पहुंचाने के लिए दानिश अली जी कांग्रेस पार्टी में शामिल हो रहे हैं। दानिश अली जी के कांग्रेस में आने से न सिर्फ यूपी में कांग्रेस पार्टी मजबूत होगी बल्कि कांग्रेस के पांच न्याय की मुहिम को भी ताकत मिलेगी। : उत्तर प्रदेश के प्रभारी महासचिव… pic.twitter.com/KZRSaDxeji— Congress (@INCIndia) March 20, 2024 پپو یادو نے اپنی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کردیا  بہار کی سیاست میں سرگرم اور سیمانچل میں مضبوط اثر رکھنے والے راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اپنی سیاسی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ خو د کو کانگریس کی نظریات کا حامل بتاتے رہے ہیں۔ آج دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے انہیں کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔#WATCH | Jan Adhikar Party chief Pappu Yadav joins the Congress Party, in Delhi. pic.twitter.com/AXdMpOiZtj— ANI (@ANI) March 20, 2024 مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں سی ای سی ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں پر پرحلف نامہ داخل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں سی ای سی و دیگر الیکشن کمشنرز ایکٹ 2023 پر روک لگانے کی درخواستوں پر حلف نامہ داخل کیا۔ اس ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یا کسی دوسرے ادارے یا اتھارٹی کی آزادی کا سلیکشن کمیٹی میں کسی عدالتی رکن کی موجودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔Centre files affidavit in the Supreme Court on pleas seeking stay on the CEC and Other Election Commissioners Act, 2023, which dropped Chief Justice of India from selection panel from Election Commissioners.Centre opposing the applications seeking stay on the Act, says that the… pic.twitter.com/Dyx48HA4u8— ANI (@ANI) March 20, 2024 مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھالامرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ پشوپتی کمار پارس نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم پر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔#WATCH | Delhi | Union Minister Kiren Rijiju takes additional charge of the Ministry of Food Processing Industries.Rashtriya Lok Janshakti Party chief Pashupati Kumar Paras recently resigned as the Minister over seat sharing for Lok Sabha elections. pic.twitter.com/wKIGXcdJI3— ANI (@ANI) March 20, 2024 سپریم کورٹ دہلی جل بورڈ سے متعلق دہلی حکومت کی عرضی پر یکم اپریل کو سماعت کرے گاسپریم کورٹ نے یکم اپریل کو دہلی حکومت کی اس درخواست کو سننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہلی جل بورڈ کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے لیے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے پر فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل کو اس معاملے کو فہرست میں شامل کرے گی اور اگر کوئی چیز قابل غور ہوئی تو فیصلہ پلٹا جا سکتا ہے۔Supreme Court agrees to hear on April 1, the Delhi Govt's plea seeking the release of Delhi Jal Board funds. Senior Advocate Abhishek Manu Singhvi, appearing for Delhi Govt, mentions the plea seeking urgency on the matter. SC says it will list the matter on April 1 and if it… pic.twitter.com/lvhrCKtdhy— ANI (@ANI) March 20, 2024 لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری، 120 سیٹوں پر 19 اپریل کو ہوگی ووٹنگالیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش سمیت 21 ریاستوں کے امیدوار آج سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہی کیا جائے گا۔

اہم خبریں LIVE: بہار میں جنتا دل یو کو پھر لگا جھٹکا، ابھئے کشواہا نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے دیا استعفیٰ

بہار: ابھئے کشواہا نے جنتا دل یو کے سبھی عہدوں سے دیا استعفیٰ

لوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے جنتا دل یو چھوڑ کر نتیش کمار کو بڑا جھٹکا دیا تھا، اور اب آج سینئر لیڈر ابھے کشواہا نے بھی جنتا دل یو کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انھوں نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے اور جلد ہی آر جے ڈی میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی

لوک سبھا انتخاب سے ٹھیک پہلے کانگریس کو ایک اور بڑی خوشخبری ملی ہے۔ جئے پرکاش پٹیل اور پپو یادو جیسی شخصیتوں کے بعد دانش علی نے بھی کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ اتر پردیش کے امروہہ سے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دانش علی کو بی ایس پی نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ اب ان کے کانگریس میں شامل ہونے سے نہ صرف پارٹی کو مضبوطی ملے گی، بلکہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں امروہہ اور اس کے آس پاس کی پارلیمانی سیٹوں پر بھی اس کا اثر دکھائی دے گا۔ دانش علی نے اتر پردیش میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا عزم بھی ظاہر کر دیا ہے۔

پپو یادو نے اپنی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کردیا

 بہار کی سیاست میں سرگرم اور سیمانچل میں مضبوط اثر رکھنے والے راجیش رنجن عرف پپو یادو نے اپنی سیاسی پارٹی ’جن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ خو د کو کانگریس کی نظریات کا حامل بتاتے رہے ہیں۔ آج دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے انہیں کانگریس میں شامل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں سی ای سی ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں پر پرحلف نامہ داخل

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں سی ای سی و دیگر الیکشن کمشنرز ایکٹ 2023 پر روک لگانے کی درخواستوں پر حلف نامہ داخل کیا۔ اس ایکٹ پر روک لگانے کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یا کسی دوسرے ادارے یا اتھارٹی کی آزادی کا سلیکشن کمیٹی میں کسی عدالتی رکن کی موجودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھالا

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ پشوپتی کمار پارس نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم پر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

سپریم کورٹ دہلی جل بورڈ سے متعلق دہلی حکومت کی عرضی پر یکم اپریل کو سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے یکم اپریل کو دہلی حکومت کی اس درخواست کو سننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہلی جل بورڈ کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے لیے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اس معاملے پر فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ یکم اپریل کو اس معاملے کو فہرست میں شامل کرے گی اور اگر کوئی چیز قابل غور ہوئی تو فیصلہ پلٹا جا سکتا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری، 120 سیٹوں پر 19 اپریل کو ہوگی ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش سمیت 21 ریاستوں کے امیدوار آج سے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہی کیا جائے گا۔