’انتخاب کے لیے فوج کا سیاسی استعمال کیا جا رہا‘، کھڑگے کا پی ایم مودی پر حملہ
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ نریندر مودی حکومت نے فوج سے ملک بھر میں سیلفی پوائنٹ لگانے کو کہا ہے جہاں فوجیوں کی بہادری کی جگہ حکومتی منصوبوں کی تشہیر کی جائے گی۔
کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت پر انتخاب کے لیے سیاسی طور سے فوج کا استعمال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ برسراقتدار پارتی نے فوجیوں کی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ نریندر مودی حکومت نے فوج سے ملک بھر میں سیلفی پوائنٹ لگانے کو کہا ہے جہاں فوجیوں کی بہادری کی جگہ حکومت کے منصوبوں کی تشہیر کی جائے گی۔
राष्ट्र की सुरक्षा करने वाले हमारे भारतीय सेना के वीर जवानों की लोकप्रियता को भुनाकर, मोदी जी स्वयं का प्रचार करवा रहें हैं।
— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 17, 2023
चुनाव में सेना का राजनीतिक इस्तेमाल करके मोदी सरकार ने वो किया है जो 75 सालों में कभी नहीं हुआ है।
मोदी सरकार ने, सेना को देशभर में 822 ऐसे… pic.twitter.com/0Prkou7xqJ
کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت کرنے والی ہماری ہندوستانی فوج کے بہادر فوجیوں کی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر پی ایم مودی اپنی تشہیر کر رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے فوج کا سیاسی استعمال کر کے مودی حکومت نے کچھ ایسا کیا ہے جو گزشتہ 75 سالوں میں کبھی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے سرکاری منصوبوں کی تشہیر کے لیے فوج سے ملک بھر میں 822 سیلفی پوائنٹ قائم کرنے کو کہا ہے۔ کانگریس صدر کا الزام ہے کہ سیلفی پوائنٹ پر فوجیوں کی بہادری کی کہانی سنائے جانے کی جگہ وزیر اعظم مودی کی تصویریں لگی ہوئی ہیں اور ان کے منصوبوں کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ملکارجن کھڑگے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کو ہندوستانی فوج کی بہادری اور قربانی پر بہت فخر ہے، لیکن نیشنلزم کا سبق پڑھانے والی بی جے پی نے ہندوستانی فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچایا ہے۔