اسمبلی انتخابات: کھڑگے کی کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل، ثقافت اور رسم و رواج کی حفاظت کا وعدہ
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’ہم ہر ووٹر سے اپیل کرتے ہیں، خاص کر نوجوانوں سے جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں کہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں‘‘
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو لوگوں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ پارٹی ثقافت اور رسم و رواج کی حفاظت کرے گی۔
کھڑگے نے چھتیس گڑھ کے ووٹروں کے لیے ایک پوسٹ میں کہا، ’’چھتیس گڑھیا سب سے بڑھیا! آج ریاست چھتیس گڑھ میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہم ہر ووٹر سے اپیل کرتے ہیں، خاص کر نوجوانوں سے جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں کہ حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔‘‘
چھتیس گڑھ نے کہا ’’ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ چھتیس گڑھ میں انصاف کی بنیاد پر حکومت کی جائے گی اور جمہوریت پر یقین برقرار رہے گا۔‘‘
دریں اثنا، میزورم کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، ’’میزورم کے لوگ اپنی ثقافت، رسم و رواج، زمین، جنگلات اور میزو طرز زندگی کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک پرامن، مستحکم، ترقی پر مبنی حکومت چاہتے ہیں۔‘‘
کانگریس کے سربراہ نے کہا، ’’آج انتخاب کرنے کا وقت ہے۔ پہلی بار ووٹ دینے والوں کو بہتر مستقبل کے لیے اس جمہوری عمل میں حصہ لینے کا خیر مقدم ہے۔ میزورم کی ہماری بہنوں اور بھائیوں سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں حصہ لیں اور تبدیلی لائیں۔‘‘
خیال رہے کہ 40 رکنی میزورم اسمبلی کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح شروع ہوئی۔ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے میں 90 میں سے 20 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ چھتیس گڑھ کی باقی 70 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔