پنجاب اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی اور اکالی دَل نے اتحاد کا کیا اعلان، کانگریس نے کہا ’دونوں پہلے سے ہی ملے ہوئے ہیں‘
ستمبر 2026 میں مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی مخالفت میں اکالی دل نے بی جے پی سے اتحاد توڑ لیا تھا۔ اُس وقت اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے مرکزی کابینہ سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
پنجاب اسمبلی انتخاب سے عین قبل بی جے پی اور شرومنی اکالی دل نے اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر سکھبیر بادل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر اتحاد کا رسمی اعلان کیا۔ اس قدم نے پنجاب میں سیاسی گرمی بڑھا دی ہے۔ بی جے پی اور اکالی دل کے اتحاد پر کانگریس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پہلے سے ہی ملے ہوئے ہیں۔
#WATCH | Delhi: BJP and Shiromani Akali Dal (SAD) leaders show a display of unity after announcing they will contest the upcoming 2027 Punjab Assembly elections together. pic.twitter.com/cMOHz1FxUk
— ANI (@ANI) November 24, 2026
لدھیانہ سے رکن پارلیمنٹ امرندر سنگھ راجہ وڑنگ نے میڈیا اہلکار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں کا اتحاد ہو گیا، یہ اچھی بات ہے۔ میں پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب عوام کو ان کا سچ پتہ لگ گیا ہے۔ ہمیں اس اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔‘‘